• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

میٹا نے اپنے 3 نئے اسمارٹ گلاسز اور ایک ورچوئل رئیلٹی گلاسز کو متعارف کرایا ہے۔

میٹا وی آر گلاسز نامی ورچوئل رئیلٹی گلاسز میں 2 حصوں پر مشتمل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ سسٹم گلاسز کے ڈسپلے اور سنسرز میں موجود ہے اور یہ اس کے کوئیسٹ وی آر ہیڈسیٹس کے مقابلے میں بہت پتلا ہے۔

اس کا وزن 100 گرام ہے اور پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے 5k مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین نظر آتی ہے۔

صارفین ایک کیمرا سسٹم اور اگیومینٹڈ رئیلٹی فیچرز کے ذریعے اپنے اردگرد کی حقیقی دنیا کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اس کے فریم میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ میٹا اے آئی ایجنٹ کو آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والی بیٹری مسلسل استعمال کرنے پر 3 گھنٹوں تک کام کرسکے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ رئیلٹی گلاسز آئی میکس سرٹیفائیڈ ہیں اور 3 ڈی موویز کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ گیمز بھی کھیلی جاسکتی ہیں۔

یہ وی آر گلاسز 2027 کے موسم بہار میں سب سے پہلے امریکا میں 1300 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ میٹا کی جانب سے کمپنی کے پہلے ایسے اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے گئے جن میں کیمرا نہیں بلکہ آڈیو اونلی ورژن ہے۔

آڈیو اونلی گلاسز کا وزن 43 گرام ہے اور کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر اس کی بیٹری 12 گھنٹوں تک چل سکے گی۔

ان گلاسز میں موسیقی اور کالز سننے کے لیے اسپیکرز موجود ہیں جبکہ کمپنی کے اے آئی اسسٹنٹ سے بھی رابطہ کیا جاسکے گا۔

اس کی قیمت 349 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ 13 اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے نئے رے بین میٹا جنریشن 3 گلاسز میں کیمرا موجود ہے جبکہ بیٹری لائف کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کی قیمت 249 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے گلوکارہ اور اداکارہ لیزا کے ساتھ مل کر بھی ایک نئے اسمارٹ گلاسز کو پیش کیا ہے۔

اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع

میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف

فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں

اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں

دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ

جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا

چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف

• 38 منٹ پہلے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

• 44 منٹ پہلے سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

• 1 گھنٹے پہلے رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید

رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید

• 1 گھنٹے پہلے ایران پر ایسی سخت پابندیاں عائد کررہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہونگی: امریکی وزیر خزانہ

ایران پر ایسی سخت پابندیاں عائد کررہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہونگی: امریکی وزیر خزانہ

• 2 گھنٹے پہلے برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

• 2 گھنٹے پہلے بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: سی ٹی ڈی جوائنٹ ٹیم نے ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: سی ٹی ڈی جوائنٹ ٹیم نے ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے