• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:01 شام
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ المکرمہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی قرار دیا اور کہا کہ حرمین الشریفینکے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسجدِ حرام، مکہ المکرمہ کے مقدس مقام پر ہونے والے بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام اس اشتعال انگیز اور افسوسناک اقدام پر دکھی اور شدید تشویش میں مبتلا ہیں، اس قابلِ مذمت اور ناقابلِ معافی کارروائی کے نتیجے میں ہمارے دلوں میں جو گہرا دکھ، کرب اور اضطراب پیدا ہوا ہے، اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔

ڈرون کو مکہ کے گرد ممنوع فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک لیا گیا، دونوں مقدس مساجد کا تحفظ سرخ لکیر ہے: سعودی فوجی اتحاد

وزیراعظم کا کہنا ہے ہم سعودی مسلح افواج کی غیرمعمولی مستعدی، شجاعت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خطرے کا مقابلہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے میں ایک بار پھر تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کی اپیل کرتا ہوں، ہمارا خطہ پہلے ہی تنازعات کی بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ہے، پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، یہ ایسا فریضہ ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے انتہائی قریب رکھتا ہے۔

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ

91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروبارکرنا مشکل ترین قرار دے دیا، سروے

ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے

'یہ عزت کے لائق نہیں'، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظم

• 56 منٹ پہلے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

• 1 گھنٹے پہلے ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

• 1 گھنٹے پہلے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر مشہور امریکی ریپر کو ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے نکال دیا گیا

• 2 گھنٹے پہلے کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا، مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

• 2 گھنٹے پہلے پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار

پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار

• 2 گھنٹے پہلے مظفرگڑھ: مبینہ بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیا

مظفرگڑھ: مبینہ بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیا

• 2 گھنٹے پہلے اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے