• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 6:43 شام
  • پاکستان

رائٹرز اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات سے رجوع کرے

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے رائٹرز (Reuters) کی قیاس آرائی پر مبنی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین اور مملکتِ سعودی عرب (KSA) کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے عزم کو پہلے ہی انتہائی واضح کر چکا ہے، اور اس معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی یا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت (deterrence) کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق آپریشنل تفصیلات، آپریشنل رازداری کا معاملہ ہیں اور انہیں میڈیا میں قیاس آرائیوں کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے، لہٰذا، غیر مصدقہ اور نامعلوم ذرائع پر مبنی ایسی انتہائی قیاس آرائی پر مبنی رپورٹس سے گریز کرنا دانشمندی ہوگی۔

بیان کے مطابق اس کے بجائے رائٹرز کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ (MoFA) اور دیگر متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات سے رجوع کرے، من گھڑت اعداد و شمار اور تفصیلات جاری کرنے کے بجائے اگر کوئی سوالات ہوں تو انہیں متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠 ▪️Having taken note of speculative reports by Reuters on Makkah Joint Defense Agreement, it is reiterated that Pakistan has already made Pakistan’s commitment to security of Haramain… pic.twitter.com/8AYC3m7yuL — Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 6, 2026

𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠 ▪️Having taken note of speculative reports by Reuters on Makkah Joint Defense Agreement, it is reiterated that Pakistan has already made Pakistan’s commitment to security of Haramain… pic.twitter.com/8AYC3m7yuL

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے