• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 1:09 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

نیویارک: ظہران ممدانی نے نیتن یاہو پر تنقید مزید سخت کر دی ہے اور انھیں ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دے دیا ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر اپنی تنقید مزید سخت کرتے ہوئے انھیں جنگی مجرم قرار دیا، تاہم ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ان کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے، جیسا کہ انھوں نے میئر کی انتخابی مہم کے دوران ایسا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ممدانی نے پیر کو سی این این کی کرسٹیان امانپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’جب نیتن یاہو کی بات آتی ہے تو میں نے انھیں وہی قرار دیا ہے جو میرے خیال میں وہ ہیں، ایک جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کی ہول ناک نسل کشی کے معمار۔‘‘

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے 2024 میں نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت نے ان پر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے دوران اور اس کے بعد جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کی۔

نیتن یاہو کو ممدانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل نے کیا تدبیر اختیار کی؟

میئر کی انتخابی مہم کے دوران ممدانی نے کہا تھا کہ اگر نیتن یاہو نیویارک شہر کا دورہ کریں گے تو وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کو انھیں گرفتار کرنے کی ہدایت کریں گے۔ ممدانی، جو اسرائیلی حکومت کے سخت ناقد ہیں، بعد ازاں اپنے اس وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ ان کے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ پر عمل درآمد کرانے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔

اس ہفتے نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی میزبانی کی تیاریوں کے دوران ممدانی نے بتایا کہ انھوں نے دی ہیگ کے میئر جان فان زانن سے ملاقات کی ہے۔ ان کے مطابق دونوں نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ممدانی نے کہا ’’اگر آئی سی سی کسی شخص کو ان قوانین کی خلاف ورزی کے باعث گرفتاری کا مستحق قرار دیتی ہے تو ہم کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ کسی کو اس سے بالاتر ہونا چاہیے؟ اور میرے خیال میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ ہر شخص کو اس کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔‘‘

نیتن یاہو کو جمعرات کو اقوام متحدہ سے خطاب کرنا ہے۔ ان کے دورے کے خلاف کئی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کا ان میں سے کسی بھی مجوزہ مظاہرے میں شرکت کا ارادہ نہیں ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے