سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم، 2000 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا، نوٹی فکیشن جاری
حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2000 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔
وزارت خزانہ نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کردی جس کے تحت 2000 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار ہائبرڈ گاڑیاں سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل ہوں گی۔
وزارت خزانہ نے ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سے متعلق نئی ترمیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
