• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 10:26 شام
  • پاکستان

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی 15 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی حکومت قائم ہوئی ہے

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت سنبھالتے ہی 252 مدارس کو بند کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال میں حالیہ الیکشن میں پہلی بار 15 سال سے حکمراں جماعت رہنے والی ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا پڑا اور بے جے پی اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے اپنے پہلے اقدام میں 252 مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان مدارس کے پاس مطلوبہ سرکاری اجازت نہیں اس لیے ایسے مدارس کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے مدارس کے معاملے پر اپنی جماعت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لڑائی مدارس کے خلاف نہیں بلکہ ان اداروں کے خلاف ہے جو ان کے بقول مدارس کا نام استعمال کرکے بھارت میں غیر مجاز سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں بی جے پی صدر سَمِک بھٹاچاریہ نے اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے انھیں مسترد کردیا ہے۔

سَمِک بھٹاچاریہ نے مزید کہا کہ ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسی بھی دوسری جماعت کی مدد کے بغیر عوام کے سامنے جاکر دو تہائی اکثریت حاصل کی اور حکومت بنائی۔

انھوں نے سابق حکمراں اور اس وقت کی اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جب بھی اپوزیشن کے رہنما باہر نکلتے ہیں تو لوگ ان پر انڈے پھینکتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے