عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردیں، اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہیں۔
جنگ جنوری 2029 تک جاری رہ سکتی ہے، امریکی سفیر
محسن رضائی نے سعودی عرب اور یمنی حوثیوں میں جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
