• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 10:18 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

(25 ستمبر 2026): فلم ’ویلکم‘ کے ڈائریکٹر انیس بزمی نے تجربہ کار اداکار مشتاق خان کے انتقال پر ان کے مشہور ڈائیلاگ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے‘ کی اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

کینسر کے باعث انتقال کر جانے والے مشتاق خان کے طویل فلمی کیریئر میں کئی یادگار کردار شامل تھے لیکن ’ویلکم‘ کے ایک ڈائیلاگ نے انہیں بولی وڈ میں ایسی جگہ دی جو ناظرین کئی سال بعد بھی یاد رکھتے رہے۔

انیس بزمی نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ سے قبل فلم میں مشتاق خان کا کردار معمولی تھا اور ان کیلیے کوئی ڈائیلاگ بھی نہیں لکھا تھا، میں نے ان کو بتایا تھا کہ آپ زیادہ تر انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے کرداروں کے پیچھے کھڑے نظر آئیں گے جسے انہوں نے قبول کیا۔

جیسے جیسے شوٹنگ آگے بڑھی تو مشتاق خان نے نشاندہی کی کہ ابھی تک ان کا کوئی ڈائیلاگ نہیں ہے۔ تب انیس بزمی نے ان کیلیے ایک الگ سین بنانے کا فیصلہ کیا۔

فلمساز نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس حصے کو لکھنے کیلیے رات بھر جاگ کر کام کیا۔ انہوں نے انیل کپور اور نانا پاٹیکر سے بھی اس خیال پر بات کی اور ان سے کہا کہ وہ اس سین کے دوران نہ بولیں تاکہ مشتاق خان مرکزی حیثیت حاصل کر سکیں۔

اس سین نے آخرکار مشتاق خان کو وہ ڈائیلاگ دیا جو ان کی شخصیت سے جڑ گیا: ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے