• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار مشتاق خان کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات میں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کی شرکت نہ کرنے پر اداکار رضا مراد نے سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق خان 24 ستمبر کو کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ ان کی آخری رسومات 25 ستمبر کو ممبئی میں ادا کی گئیں۔

اس موقع پر اداکار رضا مراد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مشتاق خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلمی صنعت کے نامور اداکاروں پر شدید تنقید کی۔

رضا مراد نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انڈسٹری کا کوئی بھی بڑا اسٹار مرحوم اداکار کو آخری سلام پیش کرنے کے لیے نہیں آیا۔ اگرچہ ان کے کچھ ساتھی اور چند اداکار جنازے میں شریک ہوئے، لیکن کوئی بڑا چہرہ نظر نہیں آیا۔

انہوں نے تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بزنس مین کے بیٹے کی شادی ہوتی تو یہ بڑے ستاروں کی طرح وہاں دوڑے چلے جاتے اور ویٹرز کی طرح مہمانوں کو کھانا بھی پیش کرتے، لیکن اس شخص کے جنازے میں آنے کے لیے کسی کے پاس 50 منٹ کا وقت بھی نہیں نکلا جس نے اپنی زندگی کے 50 برس اس فلم انڈسٹری کو دیے تھے۔

رضا مراد نے کسی خاص سلیبریٹی کا نام لیے بغیر سب کو یاد دلایا کہ پیسہ اور شہرت انسان کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہتے۔ واضح رہے کہ مشتاق خان کے جنازے میں انو کپور، گجیندر چوہان، رجت بیدی، جیا بھٹاچاریہ اور راج پال یادو سمیت چند فنکار ہی شریک ہوئے تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے