• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

مظفرآباد(24 ستمبر 2026): ڈاکٹر نجیب نقی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی پولنگ کے دوران ڈاکٹر نجیب نقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو شکست دی۔ انتخابی نتائج کے مطابق ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔

نئے صدر کے انتخاب کے بعد سیاسی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس انتخاب کے ساتھ ہی وہ آئینی عہدہ پر پر ہو گیا ہے جو رواں سال جنوری میں بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد سے خالی تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی اس سے قبل 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیرِ صحت رہ چکے ہیں، اور بعد ازاں انہوں نے 2016 سے 2021 تک نون لیگ کی حکومت میں بھی اسی وزارت کے فرائض سر انجام دیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے