• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:49 شام
  • پاکستان

رضوان نے موقف اختیار کیا کہ انہیں تاحال تحقیقات کی نوعیت سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے این سی سی آئی اے سے موبائل واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو خط لکھ کر لاہور ہائی کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

رضوان نے موقف اختیار کیا کہ انہیں تاحال تحقیقات کی نوعیت سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رضوان نے اپنے خط میں موبائل فون واپس کرنے کی بھی درخواست کی ہے جو این سی سی آئی اے کے پاس موجود ہے۔ یہ فون 31 اگست کو انگلینڈ میں ان سے لیا گیا تھا۔

رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ فون تین گھنٹے میں واپس کردیا جائے گا تاہم کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تقریباً دو ہفتے قبل رضوان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایجنسی کو غیر ضروری ہراسانی یا تکلیف سے گریز کا حکم دیا گیا تھا۔

رضوان نے خط میں این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ تحریری طور پر بتایا جائے کہ تحقیقات کس مخصوص معاملے سے متعلق ہیں اور انہیں کب پیش ہونا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فون کا پاس ورڈ فراہم کرنا اور دیگر تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں۔

Rizwan's letter to the NCCIA has pointed out that the agency has not made any contact with him to demonstrate appropriate compliance with the court's instructions. He also pointed out that he had handed over access to his phone in the UK, despite having no legal obligation to… pic.twitter.com/Q3mCobXAIK — Cricinfo (@cricinfo) September 29, 2026

Rizwan's letter to the NCCIA has pointed out that the agency has not made any contact with him to demonstrate appropriate compliance with the court's instructions. He also pointed out that he had handed over access to his phone in the UK, despite having no legal obligation to… pic.twitter.com/Q3mCobXAIK

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے