پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
واشنگٹن (5 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ یہ مفید ہے یا نہیں لیکن میں روزانہ اسپرین کی ایک گولی لیتا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر وینڈیلیا میں مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں روزانہ اسپرین کی ایک گولی لیتا ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ یہ مفید ہے یا نہیں، لیکن مجھے نفسیاتی طور پر اس کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر کے اس بیان نے اسپرین کے استعمال کے بارے میں ان کی سابقہ گفتگو کو بھی ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے، جب انہوں نے جنوری میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مقدار سے زیادہ روزانہ اسپرین کی خوراک لے رہے ہیں۔
امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسپرین "خون کو پتلا کرنے” کے لیے مفید ہے۔ اور وہ تقریباً 25 سال سے اس استعمال کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں اپنے بائیں ہاتھ پر نظر آنے والے ایک نمایاں نیلے نشان (خون کا دھبہ) کی وجہ بھی زیادہ مقدار میں اسپرین کے استعمال کو قرار دی تھی۔
