• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:57 صبح
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

مانچسٹر: برطانیہ میں دہشت گردی کی مبینہ سازش کے الزام میں ایرانی نژاد 2 برطانوی شہریوں پر مانچسٹر میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مانچسٹر میں یہودی برادری کو نشانہ بنانے کی سازش کے الزام میں رحمان صالحی اور سلام احمدیان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

برطانوی پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ رحمان صالحی اور 36 سالہ سلام احمدیان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کرنے یا کسی دوسرے شخص کو ایسی کارروائی کرنے میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف مانچسٹر کی یہودی برادری تھی۔

دی گارڈین کے مطابق یہ الزامات بھی سامنے آئے ہیں کہ دونوں افراد اس منصوبے کے سلسلے میں بیرونِ ملک موجود ایک تیسرے شخص سے رابطے میں تھے، جس کا تعلق ممکنہ طور پر ایران سے تھا۔

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

دونوں افراد کو 20 ستمبر کو یہودی سال کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع سے ایک دن قبل مانچسٹر کے مرکز کے شمالی حصے میں واقع نیوٹن اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا۔

ملزمان پر دھماکا خیز مواد کی تیاری اور اس سے متعلق معلومات حاصل کرنے، انٹرنیٹ پر حملے کے ممکنہ اہداف کی تلاش، تصاویر، نقشے، معلومات حاصل کرنے، مبینہ طور پر خفیہ ایپس کے ذریعے دیگر افراد سے رابطے کا بھی الزام ہے، انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا ایران میں موجود ایک تیسرے فریق سے رابطہ تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے