• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 8:53 شام
  • پاکستان

سندھ کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی،اروڑ یونیورسٹی،شہید اللہ بخش یونیورسٹی کےوائس چانسلرز کی مدت میں ملازمت میں 4 سال توسیع

سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نگہت شاہ کے بعد کے بعد سرکاری جامعات میں موجود وائس چانسلز کی مدت ملازمت میں توسیع کی بہاد آگئی۔

سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدت ملازمت میں توسیع کی بہار آگئی ہے اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اکرام الدین اجن کے بعد اب اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو کی مدت ملازمت میں آئندہ چار سال کے لیے توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلی سندھ کی صاحبزادی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نصرت شاہ کی مدت ملازمت میں بھی گزشتہ ماہ اگست میں توسیع کی منظوری ہوچکی ہے۔

تاہم مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اروڑ آرٹ اینڈ کلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد کھنڈ کی مدت ملازمت میں توسیع سیاسی و سفارشی بنیادوں پر کی گئی ہے اور سندھ میں پولیٹیکل اپائنٹمنٹ (سیاسی و سفارشی بھرتی/تقرری) کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے۔

اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج سکھر اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی سفارش پر دے دی گئی ہے۔

یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی سفارش پر ملازمت میں توسیع کے لیے وزیر اعلی سندھ کو اپنی مسترد کردہ سمری کو ہی دوبارہ منظور کرنا پڑا ہے۔

قبل ازیں چیف سیکریٹری سندھ نے پروفیسر زاہد کھنڈ کو ملازمت میں توسیع دینے کی مخالفت کی تھی اور ابتداء میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے سمری میں لکھے گئے نوٹ سے اتفاق کرتے ہوئے۔

اروڑ یونیورسٹی کے لیے اشتہار جاری کرنے کی منظوری دی تھی چیف سیکریٹری سندھ نے اشتہار اور سلیکشن بورڈ کے ذریعے نئے وائس چانسلر کے تقرر کا مشورہ دیا اور مناسب امیدوار نہ ملنے کی صورت میں زاہد حسین کھنڈ کو دوبارہ وائس چانسلر بنانے کی سفارش کی تھی۔

ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل پروفیسر مقررکیے جانے پر قائم علی شاہ کی صاحبزادی کا ردعمل

قائم علی شاہ کی بیٹی کے بعد سندھ کی 8 جامعات کے وائس چانسلر بھی مدت ملازمت میں توسیع کیلیے سرگرم

ریٹائرمنٹ سے پہلے قائم علی شاہ کی بیٹی کی 3 سال کیلیے پروفیسر تقرری پر وزیراعلیٰ سندھ کی وضاحت

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ذرائع بتاتے ہیں کہ چیف سیکریٹری کی جانب سے سلیکشن پروسس تک پروفیسر زاہد کھنڈ کو ایکسٹینشن نہ دینے کی سفارش کی گئی تھی جس سے وزیر اعلی نے اتفاق کیا تھا جس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے اشتہار کے اجراء کے لیے خط لکھا گیا لیکن اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کی مداخلت پر وزیر اعلی سندھ نے سمری دوبارہ منگوائی اور ماضی کے برعکس پروفیسر زاہد کھنڈ کو بغیر کسی عذر یا شرط کے آئندہ 4 سالہ مدت کے لیے ایک بار پھر وائس چانسلر بنانے کی منظوری دے دی۔

مسترد شدہ سمری منظور کئے جانے کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے اروڑ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کے لیے بھجوایا گیا اشتہار رکوایا۔

واضح رہے کہ ابتدا میں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے پروفیسر زاہد کھنڈ کی ری اپائنٹمنٹ کی سمری مسترد کیے جانے کے سبب سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے اشتہار جاری کرنے کا خط لکھ دیا تھا۔ تاہم صورتحال یکسر بدلنے پر دوبارہ خط لکھ کر اشتہار اشاعت سے روکا گیاادھر اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کی سفارش پر پروفیسر زاہد کھنڈ کو 4 سال کی ایکسٹینشن دیے جانے کے سبب پروفیسر اربیلا بھٹو کو بھی آئندہ مدت کے لیے وی سی مقرر کرنے کی منظوری دینا پڑی۔

واضح رہے کہ پروفیسر اربیلا بھٹو شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورہ کی وائس چانسلر ہیں اربیلا بھٹو کی بحیثیت وائس چانسلر پہلی مدت ملازمت فروری 2027 میں پوری ہورہی ہے۔

یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ چیف سیکریٹری سندھ نے اللہ بخش یونیورسٹی کے لیے بھی اشتہار دینے کی سفارش کی تھی یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلی سندھ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو بھی آئندہ چار سالہ مدت کے لیے توسیع کی منظوری دے چکے ہیں۔

اس تمام صورتحال پر " ایکسپریس " نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے رابطہ کرکے حکومت سندھ کا موقف جاننے کی کوشش کی تاہم وہ رابطے سے گریز کرتے رہے۔

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اروڑ یونیورسٹی کا اشتہار نہیں دیا ہے اگر کنٹرولنگ اتھارٹی نے ایکسٹینشن دے دی ہے تو نوٹیفکیشن جاری کردیں گے

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے