برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو
دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
حیدرآباد: بھارت میں حیدرآباد کے مادھا پور، ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی علاقوں میں تلنگانہ فوڈ سیفٹی (ٹی جی سیف) انفورسمنٹ ٹیموں نے 20 معروف ریسٹورنٹس میں اچانک چھاپے مارے۔ اس دوران شدید گندگی، کاکروچ اور چوہوں کی موجودگی کے علاوہ زائد المیعاد اور خراب غذائی اشیاء ذخیرہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی صحت کے پیش نظر مونسٹری، الصبا، لکی ریسٹورنٹ، سائی رام میس، اڈوپی اپہار، ایم آہا اور فیوژن 9 سمیت 11 معروف ہوٹلوں کے ایف ایس ایس اے آئی لائسنس معطل کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹل آواس، منروا گرینڈ اور ایک دیگر ہوٹل کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔
رامیشورم کیفے، شاہداب، شاہ گاؤس سمیت 6 ریسٹورنٹس کو بہتری کے نوٹس دیئے گئے۔
بھارت: اترپردیش میں شدید بارش اور سیلاب، 62 افراد ہلاک
حکام کے مطابق مشتبہ غذائی اشیاء کے 21 نمونے حاصل کرکے لیبارٹری جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
