• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 9:15 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

(15 ستمبر 2026): گھر کے اندر آدھی رات کو فریج اچانک دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں فیملی کے 4 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ بھارتی، 45 سالہ شاردہ، 25 سالہ گنگا اور 24 سالہ پریا کے نام سے ہوئی، 65 سالہ گن اور 21 سالہ روشن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل میں زیرِ علاج ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیملی گنیش چترتھی منانے کی تیاری کر رہی تھی، انہوں نے گھر میں مورتی رکھی اور رات کا کھانا کھانے کے بعد معمول کے مطابق فریج کے قریب ہی سو گئے۔

مقامی رہائشیوں نے رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر ایک زوردار دھماکا سنا، جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے جو آگ کی لپیٹ میں تھی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کے جسم 60 فیصد تک جھلس گئے، گھر کی دیواریں کنکریٹ کی نہیں تھیں جو دھماکے کی شدت سے تباہ ہوگئیں اور زیادہ تر قیمتی سامان جل گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا ابتدائی تحقیقات سے یہ واضح ہے کہ فریج میں دھماکا ہوا، لیکن ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دھماکا کیسے ہوا، آیا شارٹ سرکٹ یا کسی اور وجہ سے آگ لگنے سے دھماکا ہوا، گنیش چترتھی کی مورتی کو بھی کچھ لائٹس سے سجایا گیا تھا، اور ہمیں شبہ ہے کہ وہاں شارٹ سرکٹ ہوئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے