• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:47 صبح
  • پاکستان

ہرسال 20 سے25 نئی خواتین وکلا عملی میدان میں قدم رکھ کرانصاف کی فراہمی میں حصہ ڈال رہی ہیں

بلوچستان کی بیٹیاں ہرمیدان میں آگے ہیں۔ عدالتوں میں خواتین وکلا کی بڑھتی تعداد مثبت تبدیلی کا مظہر ہے۔

بلوچستان کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں کے ساتھ شعبہ وکالت میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ کوئٹہ کی عدالتوں میں خواتین وکلا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں 150کے قریب خواتین وکلاء پریکٹس کررہی ہیں۔

ہرسال 20 سے25 نئی خواتین وکلا عملی میدان میں قدم رکھ کرانصاف کی فراہمی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ بلوچستان کی خواتین کے لیے شعبہ وکالت باعزت اور بااختیارروزگارکے حصول کا مؤثرذریعہ ثابت ہونے لگا۔

ایڈووکیٹ فرزانہ خلیجی کا کہنا ہے کہ خواتین سائلین اپنے مسائل خواتین وکلا کے سامنے زیادہ اعتماد سے بیان کرسکتی ہیں۔ کوئٹہ کی عدالتوں میں پریکٹس کرنے والی خواتین وکلا بلوچ طالبات کے لیے اس شعبے میں ترغیب کا باعث بن رہی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے