• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:38 صبح
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

صومالیہ میں ہائی جیک بحری جہاز اونر 25 پر قزاقوں کیخلاف کی جانے والی صومالی فورس کی کارروائی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

فورسز کے آپریشن کے بعد بحری جہاز اونر 25 کے اندرونی و بیرونی مناظر اے آر وائی نیوز پر دیکھے جاسکتے ہیں، ویڈیو میں شپ کے مختلف حصوں پر شدید فائرنگ اور گولیوں کے نشانات واضح نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز اونر 25 کے اندرونی حصے میں سامان بکھرا ہوا ہے، حملے کے بعد زخمی اور زندہ بچ جانے والے کریو ممبرز کو منتقل کیا جارہا ہے۔

جہاز اونر 25 کے انڈونیشین کپتان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بحری جہاز اونر 25 صومالیہ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے بندربیلا پہنچ گیا ہے۔

جہاز کے انڈونیشین کپتان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سےجہاز کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچنے کے نشانات واضح ہیں، گولیوں سے جہاز اور مشینری کو شدید نقصان پہنچاہے اور جہاز بتدریج ڈوب رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے