• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 10:19 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اُن کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فی صد سے نیچے گر کر 29 فی صد رہ گئی ہے۔

امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آرا صرف 26 فی صد رہیں، جب کہ 72 فی صد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

سروے میں 68 فی صد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معیشت کے انتظام پر 71 فی صد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزید بڑھی ہے۔

ٹرمپ کا ایک اور ملک سے بڑا معاہدہ کرنے کا اعلان

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایران جنگ کے حوالے سے اہم اجلاس کریں گے، انھوں نے کہا کبھی کبھی مثبت نتائج کے برعکس منفی نتیجہ سامنے آ جاتا ہے، لیکن جہاں تک جنگ کا تعلق ہے، ہم نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایران کے حالات اچھے نہیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے اجلاس کے تناظر میں نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر اپنی تنقید مزید سخت کرتے ہوئے انھیں جنگی مجرم قرار دیا، تاہم ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ان کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں، جیسا کہ انھوں نے میئر کی انتخابی مہم کے دوران ایسا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے