• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے ویبھو سوریاونشی کو ٹرول کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے ایشین گیمز 2026 فائنل کے دوران بھارت کے 15 سالہ اوپنر ویبھو سوریا ونشی کو آؤٹ کرنے کے بعد ‘بے بی کریڈل’ کا اشارہ کرکے بھارتی شائقین کو ناراض کر دیا۔

یہ واقعہ بھارت کی پہلی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر پیش آیا جب ایوب نے آف اسٹمپ کے بالکل باہر ایک ‘لینتھ’ گیند کرائی جس پر سوریاونشی ‘ریورس سوئپ’ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ایکسٹرا باؤنس کی وجہ سے دستانوں سے لگ کر وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس چلی گئی۔

اس اہم مقابلے میں پاکستان کو پہلی کامیابی دلانے والے ایوب نے وکٹ ملنے کا پرجوش انداز میں جشن منایا اور سوریاونشی کو ‘بے بی کریڈل’ کا اشارہ کیا، ویبھو 9 گیندوں پر صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔

تاہم صائم کا یہ جشن اور سوریاونشی کو الوداع کہنے کا انداز بھارتی شائقین کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا اور بہت سے لوگوں نے پاکستانی آل راؤنڈر کو نازیبا الفاظ بھی کہے۔

🔥 BIG WICKET FOR SAIM AYUB! 🇵🇰 Vaibhav Sooryavanshi departs for 15 runs as Saim Ayub gets the breakthrough for Pakistan! 🎯🔥 Pakistan strike early in the Asian Games 2026 Final against India! 🇵🇰🏏 IND 28/1 💥#PAKvIND #AsianGames2026 #SaimAyub #VaibhavSooryavanshi #Cricket… pic.twitter.com/xXeh2gHVjw — Waleed Ch (@waleed_ch5) October 3, 2026

🔥 BIG WICKET FOR SAIM AYUB! 🇵🇰

Vaibhav Sooryavanshi departs for 15 runs as Saim Ayub gets the breakthrough for Pakistan! 🎯🔥

Pakistan strike early in the Asian Games 2026 Final against India! 🇵🇰🏏

IND 28/1 💥#PAKvIND #AsianGames2026 #SaimAyub #VaibhavSooryavanshi #Cricket… pic.twitter.com/xXeh2gHVjw

— Waleed Ch (@waleed_ch5) October 3, 2026

ایک بھارتی مداح نے ‘ایکس’ (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر لکھا کہ ایوب کو سوریاونشی سے بیٹنگ سیکھنے کی ضرورت ہے جبکہ ایک اور مداح نے دعویٰ کیا کہ اس ابھرتے ہوئے اوپنر نے 15 سال کی عمر میں اتنی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں جتنی ایوب 25 سال کی عمر میں بھی حاصل نہیں کر سکے۔

Saim Ayub needs to learn how to bat from Vaibhav — Satyam (@Satyam22tweets) October 3, 2026

Saim Ayub needs to learn how to bat from Vaibhav

— Satyam (@Satyam22tweets) October 3, 2026

واضح رہے کہ سوریاونشی کی وکٹ اس میچ میں ان کی واحد وکٹ تھی اور انہوں نے اپنے چار اوورز میں 47 رنز دیے جبکہ بھارت نے ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا بھاری اسکور کھڑا کیا اور ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 19 رنز کم بناکر میچ ہار گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے