• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 8:52 شام
  • پاکستان

ایک امریکی اخبار کے مطابق شمالی کوریا نے روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ڈرونز کو ملا کر 'سوارم حملوں' کی باقاعدہ مشقیں شروع کر دی ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں سے سیکھی گئی یہ جدید عسکری حکمت عملی امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق رواں ماہ پہلی بار ایک ایسی ہمہ جہت فوجی مشق کی گئی جس میں ایک ہی ہدف کو تباہ کرنے کے لیے بیک وقت حملہ آور ڈرونز، جوہری صلاحیت کے حامل میزائل، راکٹس اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے کو یکجا کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد ہتھیاروں کے تمام سسٹمز میں ایسا باہمی رابطہ پیدا کرنا تھا جس سے مرکوز فائرنگ کے ذریعے دشمن افواج کو تباہ کیا جا سکے۔

بعد ازاں 20 ستمبر کو شمالی کوریا نے دو مبینہ ہائپر سونک میزائلوں کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔

آواز سے کم از کم 5 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرنے اور فضا میں اچانک رخ بدلنے کی صلاحیت رکھنے والے یہ میزائل جدید دفاعی نظام کو باآسانی چکمہ دے سکتے ہیں۔

جمعرات کے روز سرکاری میڈیا نے ایک جدید 240 ملی میٹر ملٹیپل راکٹ لانچر سسٹم کے راکٹس کے تجربات کی بھی اطلاع دی جو ہدف کو انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈرونز اور میزائلوں پر مشتمل اس قسم کے کثیر الجہتی حملے یوکرین جنگ اور حالیہ ایران تنازع میں باقاعدہ ہتھیار بن چکے ہیں۔ ایسے مشترکہ حملے مغربی فضائی دفاعی نظام کی کمزوریوں کو عیاں کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سوارم حملے میں ایک قسم یا مختلف اقسام کے متعدد ہتھیاروں کو بیک وقت ایک ہی ہدف پر داغا جاتاہے۔

اخبار کے مطابق اگرچہ مختلف رفتار سے سفر کرنے والے ہتھیاروں کے درمیان مربوط رابطہ قائم کرنا ایک پیچیدہ لاجسٹک چیلنج ہے لیکن کم جونگ ان اپنے جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ سوویت دور کے روایتی ہتھیاروں کو جدید بنانے کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ

روس انتخابات: مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب

آبنائے ہرمز کھولنےکی تجویز پر ٹرمپ کے ابتدائی رد عمل کے بعد ثالثوں کے ذریعے حتمی امریکی مؤقف کے منتظر ہیں: ایران

امریکا اور چین کا ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر اتفاق

قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران کوگرفتارکرلیا گیا

بنکاک میں شدید بارش سے سیلاب صورتحال، متعدد افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی

مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، ان کے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

• 10 منٹ پہلے ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 54 منٹ پہلے 2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

• 1 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے

• 2 گھنٹے پہلے اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

• 2 گھنٹے پہلے ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اےکی کارروائی، عمرہ ویزےکی آڑ میں خاتون کو مبینہ جنسی استحصال کیلئے سعودیہ بھیجنےکی کوشش ناکام

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے