• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 12:56 شام
  • پاکستان

مقدمہ متاثرہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور حمید سلطان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

گزشتہ روز شاہراہ بھٹو پر کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر کے بعد امیر زادے نے شہری کی پٹائی کردی اور فائرنگ بھی کی، ڈبل کیبن گاڑی میں سوار شخص کی سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ کار سوار شہری سے جھگڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شاہراہِ بھٹو پر کالے ڈبل کیبن کی ٹکر کے بعد آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور ڈبل کیبن سوار افراد کے درمیان جھگڑے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ متاثرہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور حمید سلطان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ ڈرائیور کے مطابق ڈبل کیبن سوار افراد نے گاڑی روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسلحے کے بٹ سے اس کے ہاتھ پر وار کیا۔

متاثرہ ڈرائیور نے ڈبل کیبن سوار افراد پر فائرنگ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ واقعے کے وقت آن لائن ٹیکسی میں خاتون مسافر بھی موجود تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے ویڈیو شواہد بھی حاصل کرلیے۔ پولیس نے واقعے کی ویڈیوز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے