• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

نظر بندی کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے سبب پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سمیت 5 افراد کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام افراد کو مینٹی ننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس میں دیے گئے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پولیس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تمام افراد کی نظر بندی کی سفارش کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس پی سٹی اور ایس پی صدر نے متعلقہ افراد کی نظر بندی کی سفارش کی، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے دفعہ 3 کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق ان افراد پر حکومت اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگانے کا الزام ہے، ان افراد کی سرگرمیاں امنِ عامہ اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، تمام افراد کو 30 روز کے لیے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رکھنے کے احکامات ہیں، نظر بندی کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے