• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 6:29 شام
  • پاکستان

تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے کے واقعے میں لاپتہ 5 سالہ عمر زیشان کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی

سوہاوہ میں سنگدل باپ کی جانب سے تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے کے واقعے میں لاپتہ 5 سالہ عمر زیشان کی لاش نہر سے برآمد کرلی گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کو بند کیا گیا جس کے بعد لاش تیرتی ہوئی اوپر آگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دو روز قبل دو بہنوں کی لاشیں بھی نہر سے نکال لی گئی تھیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بیوی سے اختلافات کی وجہ سے چار روز قبل ملزم زیشان نے اپنے تین بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ جاں بحق بچوں میں 3 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ عمر زیشان اور 8 سالہ فجر زیشان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن چار روز تک جاری رہا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے