• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 10:07 صبح
  • پاکستان

کراچی: سندھ کابینہ نے کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان کر دیا،57 ہزار کاشت کاروں کو براہ راست ادائیگی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم آبادگاروں، لینڈ ریکارڈ، صحت، کھیل، اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے گندم آبادگاروں کے لیے اضافی سبسڈی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خوراک کو گندم فراہم کرنے والے ہاریوں کی اضافی سبسڈی ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے فی من کردی۔

25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے آبادگار سبسڈی کے اہل ہوں گے، جبکہ تقریباً5 لاکھ 50 ہزار آبادگاروں کو پیکیج سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس پر 14.9 ارب روپے خرچ ہوں گے اور مجموعی سبسڈی تقریباً 16ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ نئی رجسٹریشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی۔

کابینہ نے مٹیاری اور سکھر کے تین پائلٹ دیہہ میں بلاک چین پر مبنی ای-ٹرانسفر آف ٹائٹل نظام کی بھی منظوری دی، جس کے تحت زمین کی ملکیت کی منتقلی ڈیجیٹل اور انسانی مداخلت کے بغیر ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں این آئی سی ایچ کراچی میں 445 بستروں پر مشتمل 13 منزلہ بلقیس و عبدالستار ایدھی میڈیکل ٹاور کی منظوری بھی دی گئی، جس پر 17 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

کابینہ نے جامع اسپورٹس پالیسی، نوجوان پالیسی سے متعلق سفارشات اور اعلیٰ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے قانونی ترامیم بھی منظور کیں، جبکہ پراسیکیوشن سروس میں سینیئر عہدوں پر ترقی کے ذریعے تعیناتی کے نظام کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ کاشت کاروں کو 4 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ مزید ڈھائی لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ 35 ہزار کاشت کاروں کو ڈی اے پی اور یوریا فراہم کیا گیا تھا، جبکہ اس بار 56 ہزار سے زائد کاشت کاروں سے گندم خریدی گئی ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بتایا کہ 57 ہزار کاشت کاروں نے محکمہ خوراک کو 80 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی، انہیں 2 ہزار روپے فی من دیے جا رہے ہیں، جبکہ ماہانہ 4 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

'فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں'، حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

سعودی حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی آپ کیساتھ ہے، فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید ہوگئے

بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، سروے میں 21فیصد پاکستانیوں کی رائے

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

جہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ روپے خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں: مریم نواز

وزارت داخلہ کا بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم: اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

تازہ ترین

• 21 منٹ پہلے سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان

• 44 منٹ پہلے سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

• 1 گھنٹے پہلے کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کیخلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: امریکی صدر ٹرمپ

کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کیخلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: امریکی صدر ٹرمپ

• 2 گھنٹے پہلے 'فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں'، حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

• 4 گھنٹے پہلے ایشین گیمز : پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز : پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

• 5 گھنٹے پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کر دیا

• 5 گھنٹے پہلے سعودی حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی آپ کیساتھ ہے، فضل الرحمان

• 6 گھنٹے پہلے ابھیشیک شرما نے افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا، 30 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کر دیا

ابھیشیک شرما نے افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا، 30 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کر دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے