• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 10:48 صبح
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد (18 ستمبر 2026): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلیے پُرعزم ہیں اور سعودی عرب کا دفاع کرنے کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جانے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سفارتی اور عملی دونوں اعتبار سے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کسی بھی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کیلیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم ہے۔ سعودی بھائیوں کی ضرورت اور درخواست کے مطابق پاکستان ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی ممالک اور شراکت داروں سے ملکر بحران کا حل تلاش کر رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے