• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں خصوصی بچوں کے لیے 49 جدید ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز اور سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، جدید ٹیکنالوجی خصوصی بچوں کے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنائے گی، ڈیجیٹل کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز، ای لرننگ ٹولز اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل کلاس رومز بچوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دیں گے، صرف انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کافی نہیں، اصل ترقی انہیں استعمال کرنے والے افراد سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کے ساتھ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام ڈیف ریچ اور ایف ای ایس ایف کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی بچوں کی فلاح، تعلیم اور بحالی کے لیے پرعزم ہے، سندھ بھر کے 67 خصوصی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، خصوصی اداروں میں بچوں کو متعدد بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خصوصی بچوں کو مفت تعلیم، بحالی، فزیوتھراپی اور اسپیچ تھراپی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، مفت ٹرانسپورٹ اور غذائیت سے بھرپور کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، خصوصی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے