پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں کے قیام کو قانونی بنانے کے لیے اصلاح حال کی ہدایات جاری کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ، وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور سدایا تعاون کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام یمنی عوام کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے جاری مسلسل تعاون اور برادرانہ موقف کا تسلسل ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اصلاح حال کے لیے یمنی شہریوں کا کارآمد پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔
سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا الرٹ
وزارت نے مزید کہا کہ اصلاح حال کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تاریخ اور اس کے ضوابط کا اعلان ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹ اور متعلقہ اداروں کے سرکاری اکاؤنٹس پر کیا جائے گا۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
