• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں منگل سے آئندہ ہفتے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ گرد آلود ہوائیں چلنے، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق مکہ شہر، کامل، الجموم، بحرہ، طائف، میسان، اضم اور العرضیات بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جازان، عسیر اور الباحہ ریجن بھی درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔ گرد آلود ہوائیں چلنے، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔

مدینہ منورہ ریجن، تبوک، الجوف، حائل اور حدود الشمالیہ میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حوثی باغی مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کو نشانہ بنا رہے ہیں، سعودی عرب

بیان کے مطابق سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ ہدایات پرعمل کیا جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے