چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
ریاض : سعودی حکومت کی جانب سے بحرین جانے والے مسافروں کے لیے ٹیکسی سروس کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم نئی پابندیاں اور شرائط بھی مقرر ہیں۔
سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے سعودی ٹیکسی مالکان کو اجازت دے دی ہے کہ وہ بحرین تک مسافروں کو لے جاسکتے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسی سروس کی سہولت شروع ہوگئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق نئی اجازت کا اطلاق 6 ستمبر سے ہوگیا ہے، اس حوالے سے ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کاروں کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس فراہم کرنے والے سعودی ٹرانسپورٹرز کو تمام انتظامی قواعد و ضوابط اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
نئی سہولت کے تحت سعودی ٹیکسی آپریٹرز کے لیے متعدد شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جس کے مطابق سروس فراہم کرنے والے ادارے کے پاس مؤثر آپریٹنگ لائسنس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کو لے جانے کی سہولت صرف لائسنس یافتہ ٹیکسی اور مسافر ٹرانسپورٹ بروکرز کے ذریعے فراہم کی جاسکے گی۔
اتھارٹی نے مسافروں کی روانگی کے لیے منظور شدہ فارم کے مطابق مسافر لوڈنگ مینی فیسٹ جمع کرانے کی شرط بھی عائد کی ہے۔
اس کے علاوہ ڈرائیوروں اور مسافروں کی شناخت کی تصدیق اور تمام ضروری سفری دستاویزات کی دستیابی یقینی بنانا بھی ٹرانسپورٹرز کی ذمہ داری ہوگی۔
سرکلر کے مطابق سروس فراہم کرنے والوں کو متعلقہ حکام کے نظام، بشمول شموس سیکیورٹی سسٹم، کے ساتھ انضمام بھی کرنا ہوگا۔
ٹیکسی آپریٹرز کو منظور شدہ کرائے کی پابندی کرنا ہوگی اور مقررہ نرخ سے ہٹ کر مسافروں سے اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم نئی سروس کے تحت ایک اہم پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ سعودی ٹیکسیوں کو واپسی کے سفر میں بحرین سے مسافروں کو سوار کرنے کی اجازت تاحکم ثانی نہیں ہوگی۔
اسی طرح سعودی ٹیکسیوں کو بحرین کے اندرونی علاقوں میں مسافر اٹھانے یا انہیں بحرین کے ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔
دبئی میں جدید اور پرآسائش ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان، ویڈیو دیکھیں
