• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:19 شام
  • پاکستان

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

کراچی(11 ستمبر 2026): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کے چہرے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے ننھی پری کا چہرہ چھپا کر رکھا تھا اور اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

اب سارہ خان اور فلک شبیر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت خاندانی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ننھی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھایا ہے۔

وائرل تصویر میں ننھی رانیہ انتہائی معصوم اور پیاری نظر آ رہی ہیں، جبکہ سارہ خان، فلک شبیر اور ان کے بچے ایک جیسے باتھ روبز پہنے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

رانیہ فلک کے چہرے کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جوڑے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے