• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

ایس ایس پی تنویر احمد طاہر اور محکمہ ورکس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اصغر کلہوڑو بھی بری ہونے والوں میں شامل

کراچی: اینٹی کرپشن عدالت نے محکمہ پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والے دیگر ملزمان میں ایس ایس پی تنویر احمد طاہر اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اصغر کلہوڑو بھی شامل ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف کیس نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے اے جی سندھ آفس کی ملی بھگت سے غیر قانونی کٹوتیاں کیں۔

استغاثہ کا مؤقف تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری فنڈز میں خورد برد اور دیگر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے