قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو خط لکھ دیا۔
محمد رضوان نے نیشنل این سی سی آئی اے لکھے گئے دوسرے خط میں کہا کہ انکوائری سے متعلق مجھے تاحال تحریری طور پر کچھ فراہم نہیں کیا گیا اور این سی سی آئی اے نے مزید کارروائی کے حوالے سے بھی رابطہ نہیں کیا۔
محمد رضوان کے مطابق 31 اگست کو انگلینڈ میں ان سے موبائل فون لیا گیا تو انہوں نے پاس ورڈ فراہم کیا، ان کی موجودگی میں موبائل فون کا معائنہ کیا گیا، 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر حکام کو ان کے اَن لاک موبائل فون تک رسائی حاصل تھی، حکام نے میری موجودگی میں موبائل فون کے پیغامات اور دیگر مواد کا بھی جائزہ لیا۔
• رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے
• رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید
• رضوان پر بھینس چوری کا ہی الزام لگا دیتے!!
قومی کرکٹر نے خط میں کہا کہ 31 اگست کو موبائل فون تین گھنٹے کے اندر واپس کرنے کی یقین دہانی پر لیا گیا تھا، جبکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ فون کا ڈیجیٹل فارنزک بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔
محمد رضوان نے کہا کہ میں نے کسی بھی مرحلے پر موبائل فون کا پاس ورڈ فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا، ہمیشہ این سی سی آئی اے کے ساتھ تمام مطلوبہ معلومات کے حوالے سے تعاون کیا۔
وکٹ کیپر نے این سی سی آئی اے سے درخواست کی کہ انہیں انکوائری کی وجوہات سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان کی دوبارہ حاضری کس تاریخ اور وقت درکار ہے۔
رضوان نے مطالبہ کیا کہ میرا فون آپ کے پاس ہے، بغیر تاخیر کے میرا فون مجھے واپس کیا جائے جبکہ مجھ سے رابطے کے لیے سرکاری طریقہ کار اختیار کیا جائے اور رابطہ میرے گھر کے پتے پر کیا جائے۔
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا
رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان
ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا
یوئیفا نیشنز لیگ: آئرش ٹیم کا بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
ایشین گیمز : ہانگ کانگ کیخلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام، دونوں اننگز میں صرف 16 رنز بناسکے
ویسٹ انڈیز کیخلاف سنچری، ویرات کوہلی نے ون کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
برلن میراتھون میں دو درجن کے لگ بھگ پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز کی شرکت
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
تازہ ترین
• 17 منٹ پہلے 'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل
'جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا اسے اور کیا توڑنا'، گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کا ردعمل
• 39 منٹ پہلے رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ
• 55 منٹ پہلے سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
سکیورٹی خدشات، پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
• 58 منٹ پہلے اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا
اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کیلئے مدد لینے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کروا دیا
• 1 گھنٹے پہلے اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم
اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانے والوں کو جیل بھیج دینا چاہیے، سلمان خان شدید برہم
• 2 گھنٹے پہلے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی
ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں: عباس عراقچی
• 2 گھنٹے پہلے لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا
لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا
• 2 گھنٹے پہلے ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ
