• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:31 صبح
  • پاکستان

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی سالگرہ کا 5 منزلہ کیک کراچی کی گرمی سے گر گیا۔

ٹک ٹاکر ربیکا خان کی 22ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت خراب ہوگئی جب تقریب کے دوران ان کا شاندار پانچ منزلہ کیک گرمی کی وجہ سے گر گیا۔

پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور انفلوئنسر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور شوہر، حسین ترین کی موجودگی میں کئی تقریبات کے ساتھ اپنی 22 ویں سالگرہ منائی ہے۔

تاہم سالگرہ کی مرکزی تقریب اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب انفلوئنسر کا شاندار پانچ منزلہ کیک اس سے لطف اندوز ہونے سے پہلے ہی پگھل کر گر گیا۔

کیک کے ساتھ پیش آنے والا یہ غیر معمولی واقعہ جلد ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا اور ربیکا اور حسین نے اپنے وی لاگ میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیک کے گرنے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔

جوڑے کے مطابق کیک اس لیے گرا کیونکہ اسے تقریب سے کافی دیر پہلے باہر رکھا گیا تھا۔

ایک الگ ویڈیو میں کیک بنانے والے نے بتایا کہ جب کیک تیار کیا گیا تھا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ سالگرہ کی تقریب کھلی فضا (آؤٹ ڈور) میں منعقد کی جائے گی۔

کراچی کی شدید گرمی اور کیک کو سجانے اور اسے کاٹنے کی تقریب کے درمیان طویل وقفے کی وجہ سے یہ شاندار (کیک) ان حالات کا مقابلہ نہ کر سکا۔

انفلوئنسر نے اپنی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اپنے اہل خانہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک سرپرائز ‘پری برتھ ڈے’ تقریب سے کیا جس کے لیے انہوں نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر شوہر حسین ترین اور دوستوں کی جانب سے آتشبازی بھی کی گئی، حسین نے اہلیہ کو نئی گاڑی تحفے میں دی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے