• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 9:34 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

(29 ستمبر 2026): محکمہ انکم ٹیکس نے اداکارہ رکول پریت سنگھ سمیت بالی وڈ انڈسٹری سے جڑے افراد اور کمپنیوں سے منسلک 12 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے رکول پریت سنگھ، ان کے سسر و پروڈیوسر واشو بھگنانی سے منسلک مقامات اور پینوراما اسٹوڈیوز پر مارے گئے۔ ان شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے فلمی پروجیکٹس کی آڑ پر منی لانڈرنگ کی اور پیسہ ملک سے بھیج دیا۔

محکمہ انکم ٹیکس سے منسلک ذرائع کے مطابق محکمے کو کافی عرصے سے شک تھا کہ فلم کی شوٹنگ، پروجیکٹس اور بیرون ملک فلموں کے نام پر بڑی رقم باہر بھیجی جا رہی ہے، حکام تمام کاغذات اور بینک اکاؤنٹس کی باریک بینی سے جانچ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا معاملہ ہے۔

رکول پریت سنگھ، اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی کی اہلیہ ہیں۔ اداکارہ کئی تیلگو، ہندی اور تامل فلموں میں کام کر چکی ہیں اور انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے