• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

کراچی : ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو دودھ کی قیمت خود 300روپے فی لیٹر مقرر کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کے لیے دودھ مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جہاں ڈیری فارمرز نے حکومت اور انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں فوری طور پر 60 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ڈیری فارمرز کے ترجمان شبیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی قیمت میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ڈیری فارمرز ازخود دودھ کی قیمت 300 روپے فی لیٹر مقرر کر کے فروخت شروع کر دیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد درخواستوں اور ملاقاتوں کے باوجود کمشنر کراچی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بجائے مسلسل نئی تاریخیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں فارمرز کے لیے کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چارے، ٹرانسپورٹ، اور ایندھن کے اخراجات میں بیحد اضافہ ہوا ہے جبکہ 800 روپے میں ملنے والا بھوسہ اب مارکیٹ میں تقریباً 1,700 روپے میں دستیاب ہے۔

جانوروں کی خوراک، ادویات، بجلی، پانی اور مزدوری کے اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت فارمر کی حقیقی پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے، بصورت دیگر مناسب ریٹ نہ ملنے پر کراچی میں دودھ کی فراہمی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے