• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

تہران (یکم اکتوبر 2026): ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز ہی طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک روح پرور پیغام بھیجا ہے، جس میں نماز کی روحانیت اور طاقت کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نماز اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم اور خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ اللّٰہ تعالی سے براہِ راست رابطے کی ڈور ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نماز جہاد اور فتح کے دوران امید اور خدا پر توکل کا ذریعہ ہے، جو انسان کو دنیا کے شیطانوں سے مقابلے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز قائم کرنا فتح کے حصول میں خصوصی کردار رکھتا ہے، ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کی جدوجہد میں نماز ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو نماز کی ترغیب دینے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے