• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 10:38 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

پنجاب بھر میں 13 سے17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کے نفاذ کا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے عوامی مقامات پرہرقسم کے ہتھیار لےجانے اور نمائش پر بھی مکمل پابندی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اجتماعات میں شرکت کیلئے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاہم پابندی کا اطلاق شادی تقریبات، نمازجنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات پابندی سےمستثنیٰ ہوں گی جب کہ ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اطلاق نہیں ہو گا، عوامی امن، سکون اور جان ومال کو لاحق سنگین خطرات کےپیش نظرپنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوعیت کےخطرات کی اطلاعات موصول ہوئیں، انٹیلی جنس رپورٹس میں دہشت گردتنظیموں کی عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنےکی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

اجتماعات، ریلیوں، جلسوں، دھرنوں، جلوسوں، مظاہروں میں بڑی تعداد دہشت گردوں کا آسان ہدف بن سکتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات میں معاونت کی درخواست کی جس پر سیکرٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت عوامی اجتماعات پر فوری پابندی عائد کردی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے