ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟
دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا
(4 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دریشم 3‘ نے ایک بیٹے کو قاتل بنا دیا جس نے کئی کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دریشم 3 دیکھ کر بیٹے نے باپ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم شیو شنکر سورت میں کام کرتا ہے، اس نے فلم دیکھنے کے بعد موبائل بند کیا اور 2000 کلومیٹر کا سفر کر کے بہار کے ضلع سمستی پور میں اپنے گاؤں پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق شیو شنکر رات کے اندھیرے میں گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا، گھر میں رکھی کلہاڑی سے سوئے ہوئے باپ رگھوویر ساہنی پر حملہ کر کے قتل کیا اور واپس سورت روانہ ہوگیا۔
اس نے سوچا کہ موبائل بند رکھنے سے وہ بچ جائے گا لیکن اس نے ایک غلطی کر دی۔ واپسی پر پٹوری ریلوے اسٹیشن پر شیو شنکر نے موبائل آن کر کے اپنی بیوی کو کال کی، پولیس اسی کال سے اس تک پہنچی۔
پولیس حکام نے دیکھا کہ ملزم باپ کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوا اور اس کے موبائل کی لوکیشن قتل والے دن پٹوری اسٹیشن پر تھی۔
پولیس نے سورت سے اسے گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ میں سفاک بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ طریقہ فلم دریشم 3 سے سیکھا تھا۔
پولیس حکام نے کہا کہ باپ بیٹے میں زمین کے تنازع پر جھگڑا رہتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
