• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 8:08 شام
  • پاکستان

دنیا بھر میں خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کے کیسز کی شرح زیادہ ہوتی ہے حالانکہ اس بیماری کا امکان دونوں میں یکساں ہی ہوتا ہے۔

اگرچہ ایسا دنیا بھر میں دیکھنے میں آتا ہے مگر اس فرق کی وجہ اب تک اسرار ہے۔

مگر ایک حالیہ طبی تحقیق میں مردوں اور خواتین میں کینسر کیسز کی تعداد میں فرق کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی۔

جرنل JAMA Oncology میں شائع تحقیق میں چین اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس لت کے اثرات والدین کے رویوں اور قبل از وقت پیدائش سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہوتے۔

چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد جبکہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

مردوں اور خواتین پر مشتمل اس ڈیٹا میں کینسر کی 34 اقسام کی شرح کا جائزہ لیا گیا اور پھر خطرہ بڑھانے والے 11 عناصر سے اس کا موازنہ کیا گیا۔

ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں حیاتیاتی جنسی فرق جیسے جینز، ہارمونز اور مدافعتی نظام وغیرہ کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔

کچھ رپورٹس میں روزمرہ کی عادات جیسے تمباکو نوشی، ناقص غذا، میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس اور موٹاپے کو ممکنہ وجوہات قرار دیا گیا تھا۔

عمر میں اضافے کے ساتھ یادداشت کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا آسانی سے ممکن ہے۔

اس نئی تحقیق میں شامل افراد میں 11 عناصر جیسے تمباکو نوشی، الکحل، غذا اور مخصوص طبی مسائل وغیرہ کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک لیا گیا اور پھر دیکھا گیا کہ کتنے افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ طرز زندگی کے انتخاب مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد بڑھانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتے ہیں۔

درحقیقت مردوں اور خواتین کے کیسز کی تعداد میں 85 فیصد فرق طرز زندگی کے انتخاب کا نتیجہ ہوتا ہے جبکہ باقی 15 فیصد حیاتیاتی عناصر یا نامعلوم وجوہات کے باعث سامنے آتے ہیں۔

بے خوابی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق چین میں تمباکو نوشی مردوں میں کینسر کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر تھا اور یہ مردوں و خواتین کے کیسز میں 52 فیصد فرق کا باعث بنتا ہے۔

الکحل کا استعمال مردوں میں 15.1 فیصد کیسز کا باعث بنتا ہے اور یہ دونوں عادات خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

ان دونوں عادات سے ہٹ کر جگر کے دائمی امراض اور پھلوں کے کم استعمال سے بھی مردوں میں کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

برطانیہ میں مردوں اور خواتین میں تمباکو نوشی اور الکحل کے استعمال کی شرح لگ بھگ ملتی جلتی ہوتی ہیں اور وہاں کی صورتحال چین کے مقابلے میں مختلف تھی۔

تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر غذائی عادات میں تبدیلی سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وہاں میٹابولک مسائل جیسے موٹاپا مردوں میں کینسر کے زیادہ کیسز (8 فیصد) کا باعث بنتے ہیں جس کے بعد تمباکو نوشی (6.26 فیصد) اور ذیابیطس ٹائپ 2 (3.51 فیصد) رہے۔

تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ مردوں اور خواتین میں کینسر کیسز کی شرح میں فرق صرف حیاتیاتی وجوہات کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کا انحصار ممالک میں وہاں کی ثقافتی عادات اور مجموعی صحت سے جڑا ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ مستقبل کے تحقیقی کام میں دیگر عناصر جیسے ماحولیاتی عناصر کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا نے عید پر مسلمانوں کیلئے سرکاری تعطیلات منظورکرلیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے عید پر مسلمانوں کیلئے سرکاری تعطیلات منظورکرلیں

• 8 منٹ پہلے خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

• 20 منٹ پہلے احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

• 45 منٹ پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا کل آخری روز، تاخیر پر بھاری جرمانے لگیں گے: ذرائع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا کل آخری روز، تاخیر پر بھاری جرمانے لگیں گے: ذرائع

• 1 گھنٹے پہلے دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

• 2 گھنٹے پہلے عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو مستقبل کے فیصلےکا اختیارملنا چاہیے: عطا تارڑ

عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو مستقبل کے فیصلےکا اختیارملنا چاہیے: عطا تارڑ

• 2 گھنٹے پہلے اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے