• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

کیا آپ جانتے ہیں کہ خریدتے وقت اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جاتی ہے؟

ہر انڈہ تازہ اور معیاری ہونے کی ضمانت نہیں دیتا، زیادہ دیر تک رکھے یا غلط طریقے سے محفوظ کیے گئے انڈے خراب ہو سکتے ہیں، جس سے ان کا ذائقہ اور کھانے والے کی صحت دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

دیکھنے اور سونگھنے کے سادہ طریقوں سے آپ پکانے سے پہلے انڈے کی تازگی کا کسی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں، سب سے پہلے، انڈے کے چھلکے کی شکل، رنگ اور سطح کا جائزہ لیں۔

• کیا مور حلال ہے اور اس کے انڈے کھانا جائز ہے؟

• انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

• سائنسدانوں نے پہلی بار مصنوعی انڈے سے چوزے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کرلی

تازہ اور اعلیٰ معیار کے مرغی کے انڈوں کے چھلکے عموماً سالم اور چمکدار رنگ کے ہوتے ہیں، سطح ذرا کھردری ہوتی ہے اور اوپر شبنم جیسی باریک تہہ چڑھی ہوتی ہے۔ تاہم پروسیس شدہ یا صنعتی طور پر پیک کیے گئے انڈوں پر یہ قدرتی تہہ موجود نہیں ہوتی۔

دوسری طرف جن انڈوں کے چھلکے ٹوٹے، دبے یا چٹخے ہوں، یا جن سے سفیدی رس رہی ہو، انہیں احتیاط سے استعمال کریں۔ اگر چھلکتی سفیدی پر پھپھوندی جیسے غیر معمولی دھبے نظر آئیں تو ایسے انڈے ہرگز استعمال نہ کریں۔

انڈے کو ہاتھ میں پکڑ کر ہلکا سا ہلانے پر تازہ انڈہ عموماً ٹھوس محسوس ہوتا ہے، اور اندر موجود زردی اور سفیدی ڈھیلی یا بھاری حرکت نہیں کرتیں۔ پرانے انڈوں میں اندرونی مواد ڈھیلا ہو جاتا ہے، یعنی ہلکا سا ہلانے پر بھی آپ کو واضح حرکت محسوس ہوگی۔

تازگی جانچنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ دو انڈے پکڑ کر انہیں آپس میں ہلکا سا ٹکرائیں یا ہلائیں۔

تازہ انڈے آپس میں ٹکرانے پر عموماً واضح اور ٹھوس آواز پیدا کرتے ہیں اور ہلانے پر تقریباً کوئی آواز نہیں آتی جب کہ پرانے انڈے ہلانے پر کھوکھلی یا ہلکی سی آواز پیدا کر سکتے ہیں، کیونکہ سفیدی اور زردی ڈھیلی ہو چکی ہوتی ہیں اور اندر خالی جگہ زیادہ ہو جاتی ہے۔

سونگھنا ایک اور طریقہ ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ انڈا کھانے کے قابل ہے یا نہیں، آپ انڈے کو اپنی ناک کے قریب لا کر خول کو آہستہ سے سونگھ سکتے ہیں۔ تازہ انڈوں میں عام طور پر کوئی غیر معمولی بو نہیں ہوتی، اگر کوئی بو محسوس ہو تو وہ عموماً انڈے کے خول کی ہلکی، مخصوص بو ہوتی ہے۔

اس کے برعکس، غیر معیاری انڈوں میں سیلن زدہ یا عجیب بو پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر انڈے سے ناگوار بو آئے تو اسے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انڈوں کی تازگی جانچنے کے علاوہ خریداروں کو چاہیے کہ وہ اچھے اور معیاری جگہوں سے انڈے خریدیں۔

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

اس تصویر میں چھپے شخص کو دیکھ سکتے ہیں؟

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

بغیر سرجری یا ادویات کے یہ شخص اپنے وزن میں 158 کلوگرام کمی کیسے لایا؟

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

• 10 منٹ پہلے یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف

• 25 منٹ پہلے سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

• 40 منٹ پہلے پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

• 1 گھنٹے پہلے پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

• 1 گھنٹے پہلے ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟ گووندا کا اپنی گرل فرینڈ کیساتھ مندر کے دورے پر جواب

ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟ گووندا کا اپنی گرل فرینڈ کیساتھ مندر کے دورے پر جواب

• 2 گھنٹے پہلے وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف

وزیراعظم کی گوتریس سے ملاقات، یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار اور خدمات کے معترف

• 2 گھنٹے پہلے ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

ہم ان جنگوں کا نشانہ بنے جو ہم نے شروع نہیں کیں، نیپالی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے