• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:07 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

تہران: ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کو امریکا کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو تمام امریکی اڈوں کو بلا تفریق نشانہ بنائیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو خطے میں امریکا کے تمام اڈّوں اور مفادات پر کسی غور و فکر اور حد کے بغیر مسلسل، موثر اور تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ہماری شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، علاقائی ممالک کو اب نیا آرڈر بنانا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ایران طاقت اور دانشمندی سے جنگ اور مذاکرات دونوں کام کرے گا۔

جبکہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا کو اپنی شرائط پیش کردیں، اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی خاتم ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر سے ملاقات، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

اُنہوں نے کہا کہ ایران قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیش کی گئی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ اور ایرانی ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کا اجرا شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے