• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 12:55 صبح
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026) اسپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی عمل میں کئی بار اختلافات سامنے آئئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی بات چیت کے دوران اتار چڑھاؤ کے کئی مواقع خوشگوار ماحول میں بدلتے رہے، اسپیکر ایاز صادق صورت حال خراب ہونے سے بچاتے رہے، انہوں نے فریقین میں سے کسی کو بھی مذاکرات سے واک آؤٹ نہیں کرنے دیا۔

مذاکرات میں بعض مواقع پر ماحول میں تناؤ بڑھا لیکن اسپیکر نے کشیدہ صورتحال میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

بروقت مداخلت سے مذاکراتی عمل میں تعطل کا امکان ٹال دیا، فریقین نے واک آؤٹ کے بجائے مذاکراتی میز پر رہنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کچھ دیر میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، محمود اچکزئی

تاہم اب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کروائی جائے ورنہ لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر نہیں ہوگا۔

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے محمود اچکزئی اور سہیل آفریدی سے الگ الگ رابطہ کیا۔

محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے لانگ مارچ مؤخر نہیں ہوگا، کسی بھی فیصلے سے قبل سہیل آفریدی کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کروائی جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے