• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 2:47 شام
  • پاکستان

ملزم کی جانب سے 2 وکلا نے الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں، عدالت کا اظہار برہمی

ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقتول پارٹی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس کے گرفتار ملزم ذیشان ارشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سماعت سے قبل 2 وکلا کی جانب سے ملزم کی ضمانت کے لیے 2 الگ الگ درخواستیں دائر کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اڈیالہ جیل سے ایک ہی ملزم کے 2 الگ الگ وکالت نامے کیسے بائیو میٹرک ہوگئے؟ ملزم نے جیل سے 2 الگ الگ وکلا کو ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت کیسے دی؟۔

عدالت نے اس حوالے سے اڈیالہ جیل حکام سے بھی جواب طلب کرلیا۔

آج کی سماعت کے موقع پر حنا جاوید قتل کیس میں ملزم ذیشان ارشد کے نامزد دونوں وکلا حمزہ عباسی اور جنید حسن اپنے وکالت ناموں کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔ دونوں وکلا کے پاس جیل کی بائیو میٹرک تصدیق اور ملزم کے دستخط شدہ وکالت نامے بھی موجود تھے، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کی ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے