• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 7:49 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی (13 ستمبر 2026): ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی نے حج وعمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کو یکم اکتوبر تک موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے، اس کا اطلاق حج وعمرہ زائرین پر بھی ہوگا۔

تاہم ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی نے ہیلتھ آفیسر کراچی ایئرپورٹ کو خط لکھا ہے، جس میں حج وعمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کو یکم اکتوبر تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی (اے او سی) نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ حج وعمرہ زائرین کے لیے مینول ویکسینیشن کارڈ منسوخی کی مہلت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کے بارے میں حکومتی ہدایات کا نوٹس لیا ہے، ٹریول ایجنٹس مسافروں کو ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اے او سی نے کہا کہ 16 ستمبر سے نئے نظام کے نفاذ کی تیاری کے لیے وقت کم ہے، اس لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کے اجرا کو یکم اکتوبر تک موخر کیا جائے۔

اے او سی نے مراسلے میں یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بیرون ملک جانے والے تمام مسافر بر وقت ایئرپورٹ نہیں پہنچتے، اس لیے ایئرپورٹ پر ویکسینیشن کے دوران طویل قطاروں کا خدشہ ہے۔

اے او سی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں متعدد مقامات پر ویکسینیشن مراکز قائم کیے جائیں، زیادہ بہتر ہے کہ نادرا دفاتر میں یا ان کے قریب ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جائیں۔

نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟ مسافروں اور عمرہ زائرین کیلئے انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے