انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار
ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان
امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
اسلام آباد (1 اکتوبر 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچوں کا جووینائل کارڈ بنوانے والے والدین کیلیے اہم ہدایت جاری کر دیں۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر والدین اپنے بچے یا بچی کا جووینائل کارڈ بنوانا چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ کارڈ 18 سال سے کم عمر بچوں کیلیے جاری کیا جاتا ہے اور کارڈ بنواتے وقت بچوں کی موجودگی ضروری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نارمل کیٹیگری میں یہ جووینائل کارڈ 31 دن میں بنایا جاتا ہے جس کی فیس 750 روپے ہے جبکہ ارجنٹ کیٹیگری میں 1500 روپے فیس پر 23 دن اور ایگزیکٹو کیٹیگری میں 2500 روپے فیس کے ساتھ 9 دن میں جاری کیا جاتا ہے۔
جووینائل کارڈ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
جووینائل کارڈ 18 سال سے کم عمر کے پاکستانی بچوں کیلیے جاری کردہ ایک سمارٹ شناختی کارڈ ہے جو روایتی ب فارم (سی آر سی) کی جدید شکل ہے، یہ کارڈ نادرا سینٹر یا پاک آئیڈنٹٹی موبائل ایپ کے ذریعے بنوایا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان اور جدید بنا دیا گیا ہے۔ برتھ نوٹیفکیشن ٹول کے ذریعے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد والدین کو ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے، جو یونین کونسل میں چائلڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
3 سال سے کم عمر بچوں کیلیے تصویر، بائیو میٹرک یا بچے کی جسمانی موجودگی ضروری نہیں، والدین میں سے ایک درخواست دیتا ہے جبکہ دوسرا تصدیق کرتا ہے۔ تین سال مکمل ہونے پر بچے کی تصویر ریکارڈ کا حصہ بنتی ہے جبکہ 10 سال کی عمر کے بعد بائیومیٹرک اور دیگر شناختی معلومات شامل کی جاتی ہیں۔
