• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

ٹاپ پانچ میں پہلی دو پوزیشنز پر موجود جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ باقی تینوں کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپر فیلڈر بن کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے خلاف ایجبسٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے اننگز کے پہلے ہی اوور میں روٹ نے عبداللہ شفیق کا کیچ پکڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

One brings two… in the first over 😮‍💨 pic.twitter.com/14W3WVunBB .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — England Cricket (@englandcricket) September 10, 2026

One brings two… in the first over 😮‍💨 pic.twitter.com/14W3WVunBB

یہ روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 220واں کیچ تھا جس کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا 219 کیچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 5 کھلاڑی 200 یا اس سے زائد کیچز پکڑنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان پانچ میں سے پہلی دو پوزیشنز پر موجود جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ باقی تینوں کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے، سری لنکا کے جے وردنے 205 کیچز کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 200 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے