امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا وزیراعظم کی یقین دہانی پر لانگ مارچ میں وقفہ دیا، احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئے، وزیراعظم آئیں گے تو ان کے ساتھ دو ٹوک بات ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینا ہے تو دیں ورنہ ہم لانگ مارچ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ کھڑے ہیں وہاں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہمارے پرامن احتجاج کو حکومت کمزوری نہ سمجھے، لانگ مارچ مؤخر کیا ہے ختم نہیں کیا، حکومت سے بات چیت کے باوجود جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی جانب سے رابطے اور پیشرفت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے، خواتین سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت خواتین سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے، 9 مئی کے بعد سے قید سیاسی رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید کو مزید قید رکھنے کا جواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیدیوں میں کئی افراد کی صحت بھی خراب ہے، حکومت مسئلے کو فوری حل کرے، حکومت سیاسی قیدیوں کے معاملے کو ایڈریس کرکے حالات معمول پر لائے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا قوم کو ایسی سیاست میں الجھایا جا رہا ہے جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں، سیاسی کشمکش کے باعث عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے، جماعت اسلامی صرف مخصوص سیاسی جماعتوں کے مطالبات تک محدود نہیں ہے، پی ٹی آئی کی اپنی 3 ڈیمانڈز ہیں، جماعت اسلامی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ
سیالکوٹ کی پرواز کی مقبوضہ جموں لینڈنگ ظاہر ہونے کا واقعہ، جی پی ایس سگنلز میں مداخلت کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟
پختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام
لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا: سلمان اکرم راجہ
ٹانک: وزیرآباد بازار میں ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی قطر ائیرویز کی پرواز سے متعلق خبروں کی تردید
راولپنڈی: گاڑی سوار موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر شہری کو بونٹ پر بٹھاکر گھماتا رہا، ویڈیو وائرل
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمر جنسی نافذ
ہم ارضِ حرمین شریفین کے امن، استحکام اور دفاع کیلئے مملکتِ سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں: علامہ طاہر اشرفی
این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب
دفتر خارجہ میں افغان سفیر کی طلبی، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیاگیا
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم
• 17 منٹ پہلے ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
• 45 منٹ پہلے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ
• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی
• 1 گھنٹے پہلے سیالکوٹ کی پرواز کی مقبوضہ جموں لینڈنگ ظاہر ہونے کا واقعہ، جی پی ایس سگنلز میں مداخلت کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟
• 1 گھنٹے پہلے کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
کیا موبائل ہاٹ اسپاٹ کا استعمال محفوظ ہوتا ہے؟
• 1 گھنٹے پہلے پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا
پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار، بس ڈرائیور نے غلط جمنازیم میں پہنچا دیا
• 2 گھنٹے پہلے رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ
