• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 7:28 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمد شدہ موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان کردیا ، حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے درآمد شدہ اور ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

یہ اقدام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ٹیکس اقساط پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد اٹھایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سہولت کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت اب شہری اپنے ڈیوائس کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے، تاپہم متعلقہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔ اس سہولت کو پی ٹی اے کے ‘ڈیربس’ سسٹم کے ذریعے فعال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی، جس کے بعد سے مقامی نیٹ ورکس پر موبائل چلانے کے لیے تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی پیشگی ادائیگی لازمی تھی۔

ایف بی آر کے اس نئے فیصلے سے بیرون ملک سے موبائل لانے والے شہریوں کو مالی تدبیر میں بڑی سہولت اور لچک میسر آئے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے