• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 12:26 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

ٹورنٹو (6 اکتوبر 2026): کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کینیڈا کے داخلی معاملات میں مداخلت کے شواہد ملے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس کی جاری رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ بھارت کینیڈا کے داخلی معاملات میں ملوث ہے اور وہ کینیڈا کی کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کر رہا ہے۔

خفیہ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں مداخلت کیلیے کوششیں کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام، سفارت کار اور انٹیلی جنس سروسز کے اہلکار مداخلت کر رہے ہیں۔ بھارتی سفارت کاروں کی بے دخلی کے بعد اب پراکسی ایجنٹس اور تنظیمیں فعال ہیں۔ نئی دہلی بھارتی نژاد کینیڈین میڈیا اور سوشل میڈیا کو بھی استعمال کر رہا ہے۔

سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس کے پاس بھارتی مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔ رکن لبرل پارٹی دانیال ابراہیم کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا، جس کے شواہد موجود ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے